بیٹ ظاہر پیر (نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی ہدایت پر پورے ملک میں 25 سے 31مئی ھفتہ"ترازو مہم"کے طور پر منایا جا رہا ہے ۔اس سلسلے میں جماعت اسلامی ٹھل حمزہ کے زیر اہتمام سردار سلیم خان گبول کے ڈیرے پر جماعت اسلامی کا پرچم آویزاں کیا گیا۔اس موقع پر چئرمین سیاسی کمیٹی سردار حاجی سلیم خان گبول،امیر جماعت اسلامی تحصیل لیاقت پور ممتاز احمد خان،قیم جماعت اسلامی تحصیل لیاقت پور ڈاکٹر نذر حسین خان،امیر جماعت اسلامی ٹھل حمزہ رانا غلام مجتبیٰ،قیم جماعت سید نسیم احمد شاہ، ارکان جماعت حاجی محمد عبداللہ خان،عبدالصمد خان ،امیدواران سردار صفدر رشید خان گبول،قاضی حسین احمد ،میڈیا ایڈوائزر ولید یسین خان نے خصوصی طور شرکت کی-