طاغوتی طاقتیںہم پرمعاشی جنگ مسلط کررہی ہیں،نوشین ہاشمی

رحیم یارخان ( خبر نگار خصوصی   )  پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی تحصیل صدر محترمہ نوشین ہاشمی ایڈووکیٹ نے خواتین پیپلز سیکرٹریٹ سے 28 مئی یوم تکبیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے' کہ اس وقت طاغوتی طاقتیں مل کر ملکی سالمیت پر معاشی جنگ مسلط کر رہی ہیں یہ ایسی جنگ ہے جو اندر ہی اندر قوموں کو کھوکھلا کر دیتی ہے' اور پھر ایک ایسا وقت بھی آتا ہے جب ذہنی طور پر قومیں شکست تسلیم کر کے زندہ رہنے کے لیے خود کو ایسی طاغوتی طاقتوں کے حوالے کر دیتی ہیں' بلا شبہ ملک کی بقاء کے لیے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی پروگرام شروع کیا اور 28 مئی 1998ء  کو تمام عالم نے 5 ایٹمی دھماکوں کی گونج سنی تو دہلی کے لال قلعہ کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیں' ایٹمی دھماکوں کی پڑوسی ملک بھارت پر ایسی ہیبت طاری ہوئی کہ انڈین پارلیمنٹ نے اپنا اجلاس ملتوی کر دیا۔ مگر اب حالات یکسر مختلف ہیں' سیاسی لیڈران کو ذاتیات کی سیاست چھوڑ کر ایک قوم بن کر ملک کی فلاح و بہبود اور بقائ￿  کے لیے کام کرنا ہوگا' انہوں نے کہا کہ کب تک ہم تاریخ کی بیساکھی پکڑ کر جشن مناتے رہیں گے بارود کے ڈھیر سے قوموں کی بقاء   ممکن نہیں' اب کسی ایٹمی دھماکے کی ضرورت نہیں بلکہ اب ملک کو ایک مظبوط و مستحکم معاشی پلان کی ضرورت ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...