عمران خان ’’ سلیکٹڈ‘‘تھے اپنے کرتوتوں سے ’’ رجیکٹڈ‘‘ ہوگئے : ناصر شاہ

کراچی(نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان سلیکٹڈ تھے اور اپنے کرتوتوں کی وجہ سے رجیکٹڈ ہو گئے  تو اس میں اس ملکْ کا کیا قصور ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد نہ تو سومناتھ ہے نہ ہی عمران نیازی محمود غزنوی کہ روز روز حملے کرے گا ۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی مارچ میں شاہ محمود قریشی، عمران اسماعیل اور فواد چودھری نے عمران نیازی کو ماموں بنایا ، کسی نے نہیں دیکھا کہ ان کا کوئی ملتان، کراچی یا جھلم سے قافلہ نکلا ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیازی نے ملکی سیاست کو اتنا زہرآلود کیا ہے کہ  اس کو ٹھیک کرنے کے لیے دانشوروں کو آگے آنا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن