عوام دو وقت کی روٹی،علاج معالجے سے بھی محروم ہوچکے: جاوید قصوری

لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا کہ ملک میں جو حکومت بر سر اقتدار آئی وہ نہلے پر دھلے ثابت ہوئی ہے۔ مہنگائی میں مسلسل اضافے کے باعث غریب عوام دو وقت کی روٹی اور علاج معالجے سے بھی محروم ہوچکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں تقریب اور سیالکوٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہو شربا اضافے کیخلاف ہونیوالے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی مسائل عوام میں ذہنی تنائو کا سبب بن رہے ہیں۔ جھوٹ کی سیاست اور مافیا نے ملکی معیشت کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے۔ ملک تباہی کا منظر پیش کررہا ہے اور منافع بخش اداروں میں کرپشن کی انتہا ہوچکی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن