سمندری (نامہ نگار) سمندری کے چک 170گ ب میں معمولی جھگڑا پر مسلح افراد نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کے سر کے بال‘ مونچھیں اور آبرو مونڈھ دئیے۔ محمد وقاص مویشیوں کا چارا کاٹ رہا تھا کہ توحید اختر‘ علی شان‘ محمد عارف اور تین نامعلوم ملزموں نے وقاص کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا اور اسے بے ہوشی کی حالت میں اٹھا کر چک نمبر170میں ایک ڈیرا پر لے گئے جہاں وقاص کو چارپائی سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے سر کے بال مونچھیں اور آبرو مونڈھ ڈالے۔ پولیس کو دیکھ کر ملزم فرار ہو گئے۔ دو ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ نیٹ نیوز کے مطابق نوجوان کے سر کے بال اور مونچھیں مونڈ کر منہ کالا کر دیا گیا۔