بصیر پور (نامہ نگار) پھیری والا چورستہ میانخاں کے موضع دھرمیوالہ سے اپاہج خاتون کے کمسن بیٹے کو اغوا کرنے کے بعد تین روز تک احاطہ مویشیاں میں محبوس رکھ کر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ تفصیلات کے مطابق معذورخاتون فرزانہ حبیب کا کمسن بیٹا گلی میں بیٹھا تھا کہ سائیکل پر برف کے گولے بیچنے والا حسن نامی شخص وہاں سے گذرا جو بچے کو گولے کھلانے کا جھانسہ دے کر ساتھ اپنے گائوں کوئیکی جاگیر لے گیا جہاں مویشیوںکے احاطہ میں بندکر کے اس پر جسمانی اور جنسی تشددکرتا رہا۔ گذشتہ روز بچہ احاطہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جسے کسی خدا ترس راہگیر نے گھر پہنچا دیا۔ مقامی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔