رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر) اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت حسیب اکبر چوہدری کا کہنا ہے کہ کماد پاکستان کی زرعی معیشت کی ایک اہم نقد آور فصل ہے جوملک کی شکر سازی اور اسکی ذیلی صنعتوں کو خام مال مہیا کرتی ہے ۔ پاکستان میں ایسے کاشتکاروں کی کمی نہیں جو1000 تا1500 من فی ایکڑ پیداوار حاصل کر رہے ہیں جبکہ عام کاشتکار 500 تا600من فی ایکڑ کی اوسط پیداوار سے آگے نہیں بڑھ رہا،کاشتکارکیڑے و بیماریوں کے مربوط طریقہ انسداد پر عمل پیرا ہو کر کماد کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے، کاشتکارفصل کو پانی کی کمی ہرگز نہ ہونے دیں،شدید متاثرہ فصل کی مونڈھی رکھنے سے اجتناب کریں، شدید حملے کی صورت میں محکمہ زراعت کے عملہ کے مشورہ سے زہر پاشی کریں اوردیگر مشاورت کیلئے بھی رابطہ رکھیں۔