اوچشریف : ناقص الیکٹرونکس مصنوعات کی فروخت کا انکشاف

May 30, 2022


اوچ شریف ( نامہ نگار) اوچ شریف الیکٹرانکس مصنوعات اقساط پر دینے کی آڑ میں ناقص الیکٹرونکس مصنوعات کی فروخت کا انکشاف اوچ شریف کنزیومر کورٹ کی عدم موجودگی، الیکٹرونکس مصنوعات اقساط پر دینے کی آڑ میں ناقص الیکٹرونکس مصنوعات کی فروخت جاری، ناقص الیکٹرونکس مصنوعات ایل سی ڈیز، ایل ای ڈیز، فریج، اے سی، پنکھے، موٹر سائیکلیں، جنریٹرز، موبائلز فونز وغیرہ قسطوں پر فروخت کے رجحان میں غیر معمولی اضافہ ہوچکا ہے، اقساط پر اشیاء فروخت کرنیوالوں نے 2 نمبر اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنی شروع کر دیں، اس طرح سود کا کارروبارزور پکڑنے لگا، 93000ہزار روپے کا موٹر سائیکل قسطوں میں 1 لاکھ20ہزار میں فروخت کر کے27 ہزار روپے اضافی سود کے طور پر وصول کئے جارے ہیں۔شہر ی سماجی، رفاعی، فلاحی، مذہبی تنظیموں کے عمائدین نے مطالبہ کیا کہ ضلعی ہیڈکوارٹر پر کنزیومرکورٹ کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ ناقص و غیر معیاری اشیاء فروخت کرنیوالے بااثر افراد کیخلاف شہری رجوع کرکے سزائیں دلوا سکیں۔

مزیدخبریں