پنجاب لفٹ مشینوں سے 30 ہزار کیوسک پانی چراتا ہے، ارسا کی نااہلی سے سندھ کو 53 فیصد پانی کی قلت کا سامنا ہے


کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ میں پانی قلت شدت اختیار کرگئی۔ صوبائی حکومت نے پانی کی قلت کے باعث صوبے میں کئی فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ اس حوالے سے مشیر زراعت منظور وسان نے کہا ہے کہ ارسا، پنجاب سندھ کا پانی بند کر کے ریگستان بنانا چاہتے ہیں۔ ارسا کی مدد سے پنجاب لفٹ مشینوں کے ذریعے30 ہزار کیوسک پانی چوری کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ارسا کی نااہلی سے سندھ کو اس وقت 53 فیصد پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ چشمہ اور تونسہ بیراج پر پانی کی سطح میں40ہزار کیوسک کمی ہو گئی۔ منظور وسان نے کہا کہ زرعی پانی کی عدم فراہمی کے باعث سندھ میں گنے سمیت زیادہ تر فصلیں خراب ہو چکی ہیں۔ لوگوں کے پاس اپنے مال مویشیوں کیلئے بھی پانی دستیاب نہیں ہے۔ مشیر زراعت نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ کے حصے کا پانی چوری ہونے کا نوٹس لے کر فوری کارروائی کریں۔

ای پیپر دی نیشن