عمران کے’’ایبسلیوٹلی ناٹ‘‘ کہنے پر سعید غنی کا طنزیہ تبصرہ


کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے سابق وزیراعظم عمران کے اور تحریک انصاف کے ’ایبسلیوٹلی ناٹ ‘ سے جڑے بیانیے پر طنزیہ تبصرہ کیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں سعید غنی نے کہا ہے کہ ہمارے ایک دوست سے کسی نے پوچھا کہ اگر کترینہ کیف تم سے شادی کیلئے کہے تو تمہارا کیا جواب ہو گا۔ جس پر دوست نے جواب دیا کہ ’’ایبسلیوٹلی ناٹ‘۔ سعید غنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس دن سے ہمارا دوست بڑے فخر اور تکبر سے ہر جگہ یہ کہتا پھر رہا ہے کہ کترینہ کیف نے مجھے شادی کا کہا اور میرا جواب تھا ’ایبسلیوٹلی ناٹ‘۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین اور رہنما اپنے دور حکومت میں بہت بار ’ایبسلیوٹلی ناٹ‘ کہتے رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن