سکھر(بیورو رپورٹ )سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جمہوریت اور عوام کیلئے دی جانی والی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں ملک کی تعمیر و ترقی سمیت سندھ کے حقوق کیلئے کوشش کی ہے مخالفین چاہے جتنا زور لگا لیں پی پی کے خلاف عوام کو گمراہ نہیں کر سکے گے ا ن خیالات کا انہوں نے سیاسی ، سماجی شخصیت واحد بخش سیلرو کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کے دوران کیاسید قائم علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کو عوامی پارٹی سمجھ سکتی ہے، پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے ہم عوام کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور ان کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان سمیت پاکستانی عوام کو سوائے دھوکہ دہی کے اور کچھ نہیں دیا آض ملک میں جو افراتفری ہے وہ پی ٹی حکومت نااہل حکومت کی بدولت ہے انشاء اللہ یہ ملک جلد ہی خوشحالی و ترقی کی جانب گامزن ہوگا ۔
پیپلز پارٹی کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،قائم علی شاہ
May 30, 2022