لیتھوانیا ( نیٹ نیوز) مشرقی یورپ کے ملک لیتھوانیا کے شہریوں نے یوکرائن کو جدید لڑاکا ڈرون خرید کر دینے کے لیے 50 لاکھ یورو جمع کرلیے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ رقم صرف ساڑھے تین دن میں جمع کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے حصہ ڈالا۔ شام اور لیبیا کے تنازعات میں روسی فوج کے خلاف یہ ڈرون پہلے بھی استعمال کیا جاچکا ہے۔لیتھوانیا میں تعینات یوکرائنی سفیر نے کہا یہ تاریخ کا پہلا موقع ہوگا جب عام لوگوں نے دوسرے ملک کی فوج کو اسلحہ کی خریداری کے لیے رقم اکٹھی کی۔