ٹوکیو(اے پی پی)جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کی بلدیہ عظمی نے کہا ہے کہ شہر کے زیر زمین ریلوے نظام کے ایک سو سے زیادہ سٹیشنوں کو کسی بیلسٹک میزائل حملے کی صورت میں عارضی پناہ گاہ کا درجہ دے دیاہے۔ یہ اقدام شمالی کوریا کی جانب سے رواں سال یکے بعد دیگرے کیے جانے والے میزائل تجربات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پناہ گاہ قرار دیے جانے والے مقامات میں توئے سب وے اور ٹوکیو میٹرو کے 105 سٹیشن اور شینجوکو اور اوئینو کے علاقوں میں زیر زمین راستے شامل ہیں۔
شمالی کوریا کے میزائل حملے کا خدشہ ٹوکیو کے 100 زیر زمین ریلوے سٹیشن کو پناہ گاہوں کا درجہ دے دیا
May 30, 2022