افغان صحافیوں کا برطانوی حکومت پر وعدہ خلافی کا الزام


لندن(این این آئی)افغان صحافیوں نے دعوی کیا ہے کہ برطانوی حکومت نے انہیں افغانستان سے برطانیہ منتقل کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب حکومت وعدہ خلافی کر رہی ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق آٹھ افغان صحافیوں نے بتایا کہ طالبان حکومت قائم ہونے کے بعد سے ان پر کئی بار تشدد ہوچکا ہے جبکہ تواتر کے ساتھ قتل کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں۔صحافیوں کا کہنا تھا کہ قتل کی دھمکیوں کے پیش نظر انہوں نے کئی ماہ روپوش رہ کر گزارے ہیں۔پچھلے برس طالبان کے برسراقتدار آنے کے بعد سے مذکورہ صحافیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔میڈیا ملازمین نے اب برطانوی حکومت کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کئی ماہ سے برطانیہ میں منتقلی کی درخواستیں دے رکھی تھیں جن پر اب تک کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔صحافیوں نے اِن درخواستوں پر نظرثانی کے لیے برطانوی عدلیہ سے رجوع کیا ۔میڈیا نمائندگان کا کہنا تھا کہ جب کبھی وہ افغانوں کی منتقلی سے متعلق برطانوی محکمے سے رابطہ کرتے ہیں تو انہیں ایک ہی طرح کی ای میل ارسال کردی جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن