نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی سربراہ مشیل باشیلے نے چین پرزوردیا ہے کہ وہ اپنی انسداد دہشت گردی کی پالیسیوں پرنظرثانی کرے اورانھیں انسانی حقوق کے بین الاقوامی معیارات کے مطابق یقینی بنائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مس باشیلے نے چین کا چھ روزہ دورہ کیا اور یہ گزشتہ روز ختم ہوا ۔انھوں نے چین کے مسلم اکثریتی علاقے سنکیانگ کا بھی سفرکیا لیکن ان کے دورے کا مقصد چین کی انسانی حقوق کی پالیسیوں کی تحقیقات نہیں بلکہ حکومت کے ساتھ بات چیت کرنا تھا۔ان کے چین کے اس نادر سفرپر انسانی حقوق گروپوں اورمغربی ممالک نے تنقید کی ۔مشیل باشیلے نے ایک آن لائن پریس بریفنگ میں کہا کہ میں نے (چینی قیادت کے ساتھ)وسیع اطلاق کے تحت انسدادِدہشت گردی اوربنیاد پرستی کو ختم کرنے کے اقدامات کے اطلاق کے بارے میں سوالات اور خدشات اٹھائے ہیں، خاص طور پرایغوروں اور دیگرمسلم اکثریتی اقلیتوں کے حقوق پر ان کیاثرات کے بارے میں گفتگو کی ہے۔
چین انسداد دہشت گردی کی پالیسیوں پرنظرثانی کرے،اقوام متحدہ ہائی کمشنر
May 30, 2022