کوٹ ادو(خبرنگار) لانجو کینال میں پڑنے والے شگاف کو 20گھنٹے بعد پر کرلیا گیا۔محکمہ انہار کی عدم توجہی کے باعث کافی عرصہ سے مذکورہ نہر کے پشتے کمزور ہو چکے ہیں جسکے سبب ہیڈ 18 کے مقام پر اچانک نہر میں تقریباً 80فٹ چوڑا شگاف پڑ گیاتھا جس کے باعث نزدیکی وسیع علاقہ زیر آب آگیاتھااور پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیاتھا جس سے فصلات بھی مکمل طور پر پانی میں ڈوب کر تباہ ہو گئیں تھیں ،جبکہ محکمہ انہار نے 20گھنٹے کی جدوجہد کے بعد شگاف کو پر کر دیا ۔متاثرین کا کہنا تھا کہ محکمہ انہار کی غفلت کے باعث نہر کا شگاف 20گھنے بعد پر ہوا علاقہ میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہونے سے اونچے مقامات پر مال مویشی اور خواتین و بچوں سمیت کھلے آسمان تلے رات گزاری،انہوں نے کہ اگر محکمہ انہار کاعملہ موقع بروقت پہنچ جاتا تو نقصان کم ہو تا۔