عمران خان نے چار سالوںمیں دنیاکو بتایا ہم خوددار قوم ہیں: چوہدری بلال غوث


نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن ملکی مفاد کیلئے اقتدار میں نہیں آئی ان کا مقصد اپنے مقدمات پر اثر انداز ہونا ہے ان کے جرم میں پیپلز پارٹی سمیت پی ڈی ایم کی تمام جماعتیںشامل ہیں قوم معاف نہیں کریگی مہنگائی کا رونا رونے والوں نے اب کیا دودھ کی نہریں بہا دیںقائد عمران خان نے چار سالوںمیں دنیاکو بتایا کہ ہم خوددار قوم ہیں جس وجہ سے سازش کے تحت اقتدار سے ہٹایا گیا تحریک انصاف کے رہنما امیدوارممبر صوبائی اسمبلی پی پی 135 چوہدری بلال غوث ڈھلوں کی سٹی پریس کلب میں گفتگو ان کا کہنا تھا عدالتوں سے سزا یافتہ قوم کو دھوکادیکر بیرون ملک بھاگ گے۔

ای پیپر دی نیشن