اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران اٹلی کو برآمدات میں 36فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا اپریل کے دوران برآمدات کی مالیت 856.711ملین ڈالر تک بڑھ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال جولائی تا اپریل کے دوران اٹلی کو برآمدات سے 631.094ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے دس مہینوں میں اٹلی کو قومی برآمدات میں 225.617 ملین ڈالر یعنی 35.75فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اپریل 2021 ء کے مقابلہ میں اپریل 2022 ء میں اٹلی کو برآمدات 37.08فیصد کی بڑھوتری سے 71.429ملین ڈالر کے مقابلے میں 97.916ملین ڈالر تک بڑھیں۔
اٹلی کو برآمدات 856ملین ڈالر تک بڑھ گئیں،سٹیٹ بنک
May 30, 2022