سرل کمپنی :9مہینوں  میں 1810ملین روپے منافع

May 30, 2022


اسلام آباد (اے پی پی)سرل کمپنی لمیٹڈ کی بعد از ٹیکس آمدن میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں4.26فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ کمپنی کے مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا مارچ کے دوران سرل کمپنی لمیٹڈ کا بعد از ٹیکس منافع 1810ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں اسی عرصہ کیلئے کمپنی کو 1736ملین روپے خالص آمدن ہوئی تھی۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے ابتدائی نو مہینوں کے دوران ایس ای اے آر ایل کے خالص منافع میں 74ملین روپے یعنی 4فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 5.56روپے کے مقابلہ میں 5.80روپے فی حصص تک بڑھی ہے ۔ واضح رہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی جولائی تا ستمبر2021ء کیلئے سرل کمپنی لمیٹڈ کو 467ملین روپے خالص نفع جبکہ 1.95روپے فی حصص آمدن ہوئی تھی۔ تاہم دوسری سہ ماہی اکتوبر تا دسمبر 2021 ء میں بعد از ٹیکس آمدن 804ملین روپے جبکہ فی حصص آمدنی 2.58روپے تک بڑھی ۔ تیسری سہ ماہی جنوری تا مارچ 2022ء کے دوران سرل کمپنی لمیٹڈ کا بعد از ٹیکس منافع 539ملین روپے جبکہ فی حصص آمدنی 1.73روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزیدخبریں