بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری‘ لاکھوں  کے ڈیٹکشن بل جمع کرائے گئے :اصغر سکھیرا


قصور(نمائندہ نوائے وقت) بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے 239 بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 14 لاکھ روپے کے ڈیٹیکشن بل جمع کرائے گئے ہیں 126 کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرائے ہیں بجلی چوروں کیخلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے جو لوگ جدید طریقے سے بجلی چوری کرتے ہیں انکو بھی پکڑنے کے لیے جدید آلات منگوائے گئے ہیں جو بجلی چوری کی روک تھام کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار ایس ای لیسکو قصور اصغر سکھیرا نے صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

ای پیپر دی نیشن