کاشتکار کپاس کی کاشت 31مئی تک مکمل کریں،محکمہ زراعت پنجاب

May 30, 2022

ملتان (اے پی پی)کاشتکار کپاس کی کاشت 31مئی تک مکمل کریں اور  صرف منظور شدہ اقسام ہی کاشت کریں۔ان خیالات کااظہار ترجمان محکمہ زراعت پنجاب  نے کاشتکاروں کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے  کہاکہ کپا س کی بی ٹی اقسام آئی یو بی 2013ایف ایچ 142ایم این ایچ886نیاب 878بی ایس 15 ایم این ایچ1020نیاب 545سی آئی ایم663سی کے سی1سی کے سی3 اور نان بی ٹی قسم نیاب کرنسی آئی ایم 610سی آئی ایم620 اور اس کے علاوہ کپاس کی دوسری منظورشدہ بی ٹی اقسام کا انتخاب اپنے علاقیزمین کی قسم، پانی کی دستیابی اور محکمہ زراعت (توسیع) کے مقامی عملہ کے مشورے کی روشنی میں کریں۔انہوں  نے کہاکہ بی ٹی اقسام کے ساتھ کم از کم10سے 20فیصدرقبہ نان بی ٹی اقسام کا بھی کاشت کریں تاکہ حملہ آور سنڈیوں میں بی ٹی اقسام کے خلاف قوتِ مدافعت پیدا نہ ہو سکے۔بوائی سے پہلے بیج کو مناسب کیڑے مار زہر لگانا بہت ضروری ہے جس سے فصل ابتدامیں تقریبا ایک ماہ تک رس چوسنے والے کیڑوں خاص طور پر سفید مکھی سے محفوظ رہتی ہے۔ بیج کو بیماریوں کے حملہ سے بچانے کے لیے محکمہ زراعت (توسیع) کے عملہ کے مشورہ سے مناسب پھپھوند ی کش زہر بھی بیج کو لگائیں۔

مزیدخبریں