فیصل آباد(اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے سبز مرچ کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مرچ کی فصل کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی و تدارکی اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ گرین چلی کی فصل کو نقصان سے بچایا جا سکے۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے بتایا کہ موسم گرما کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی گرین چلی کے پتوں کے مڑا کی وجہ سے فصل کے پتے چڑ مڑ ہو جاتے ہیں جس سے پھول جھڑنے کاعمل شروع ہوجاتا ہے اور جو پھل بن رہا ہوتا ہے وہ بھی سائز میں چھوٹا رہ جاتا ہے۔