بینگن کی فصل کوضرررساں کیڑوں کے حملہ سے   بچانے کیلئے فوری حفاظتی اقدامات کی ہدایت

قصور (اے پی پی):محکمہ زراعت نے بینگن کی فصل کو تنے کی سنڈی، پھل کی سنڈی، چست تیلے،  سست تیلے،  سفیدمکھی اور جوں کے حملہ سے بچانے کیلئے فوری حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کاشتکار بینگن کی فصل کی مناسب دیکھ بھال یقینی بنائیں اور اسے ضرررساں کیڑوں کے حملہ سے   بچانے کیلئے بھی فوری تدارکی انتظامات کریں تاکہ انہیں مالی نقصان کا سامنا نہ کرناپڑے۔ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمداکرم طاہر نیاے پی پیکو بتایا کہ تنے اور پھل کی سنڈی کے حملہ کی صورت میں فصل پر لارسبین یاطال سٹارکوچار سے پانچ سی سی فی لیٹرپانی میں ڈال کر سپرے کیاجائے اسی طرح چست تیلے کے تدارک کیلئے ٹیماران یا سنڈافاس،  سست تیلے سے بچا کیلئے ایڈوانٹیج یا ڈیلٹافاس، سفیدمکھی سے بچاکیلئے موسپیلان یا پولو 4سے5سی سی فی لیٹرجوں کے حملہ کی صورت میں فینٹروتھیان4سے 5سی سی فی لیٹرملاکر سپرے کیاجائے تاکہ پھل کو محفوظ رکھاجائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...