تہران(اے پی پی)ایران کے جنوب مغربی صوبہ خوزستان کے شہر ابدان میں 10 منزلہ تجارتی عمارت کے گرنے سے مرنے والوں کی تعدادبڑھ کر 28 ہو گئی ہے۔ امدادی کارروائیاں جاری اور حکام نے ملبہ ہٹانے میں مدد کے لیے ملک کے دیگر شہروں سے امدادی کارکنوں اور فائر فائٹرز کو طلب کر لیا ہے۔ مرنے والوں میں عمارت کا مالک اور ٹھیکیدار بھی شامل ہے ۔ زیر تعمیر عمارت آبادان کے مرکز میں ایک پرہجوم سڑک پر واقع تھی ۔
ایران، عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی
May 30, 2022