بیجنگ (شِنہوا) چین نے گزشتہ ماہ مجموعی طور پر 50.5 کھرب یوآن (تقریبا 749.4 ارب ڈالرز) کے بانڈز جاری کئے۔ چین کے مرکزی بینک، پیپلزبینک آف چائنہ کے اعدادوشمار کے مطابق جاری کردہ ٹریڑی بانڈز کی مالیت 765.63 ارب یوآن جبکہ مقامی حکومتوں کے بانڈز کی مالیت 284.21 ارب یوآن رہی۔ اپریل میں جاری کردہ مالیاتی بانڈز کی مالیت 769.32 ارب یوآن اور کاروباری بانڈز کی مالیت 13.6 کھرب یوآن رہی۔ اثاثوں کی بنیاد پر جاری سیکیورٹیز کی مالیت مجموعی طور پر 27.23 ارب یوآن رہی اور انٹر بینک ڈیپازٹ سرٹیفکیٹ 18 کھرب یوآن تک پہنچ گئے۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ کے اختتام تک تحویل میں موجود بقایا بانڈز کی مالیت 1382 کھرب یوآن تک پہنچ چکی تھی۔