ریوڈی جینرو(شِنہوا)برازیل کے شمال مشرقی علاقوں میں تیز بارش سے کم از کم 37 افراد ہلاک اور 5 ہزار دیگر بے گھر ہوگئے ہیں۔مقامی شہری دفاع حکام کے مطابق شمال مشرقی ریاست پرنام بوکو کا دارالحکومتی شہر ریسیف بارش سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے،جہاں 35 افراد ہلاک اور تقریبا 1 ہزار گھربار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔ریاست الاگواس میں بارش نے 2 افراد کی جان لی جبکہ 4 ہزار سے زائد رہائشیوں کو نکال لیا گیا ہے۔دریں اثنا شدید بارش سے آنے والی آفات بھی ہلاکتوں کا سبب بنی ہیں۔ ہفتہ کو ریسیف میں لینڈ سلائیڈ سے 20 افراد ہلاک ہوئے جبکہ قریبی شہر کاماراگیبے میں ایک مزید لینڈ سلائیڈ نے 6 افراد کی جان لی۔پرنام بوکو پانی و ماحولیاتی ادارے کے مطابق ریسیف میں ہفتے کو 150 ملی میٹر جبکہ کاماراگیبے میں 129 ملی میٹر بارش ہوئی۔
برازیل، تیزبارش سے 37 افراد ہلاک
May 30, 2022