لندن (آئی این پی)ویٹالیٹی بلاسٹ ٹی ٹوئنٹی میں ا?ئرلینڈ کے بلے باز پال اسٹرلنگ نے ایک اوور میں 34 رنز بناکر نیا ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔آئرلینڈ کے بلے باز پال اسٹرلنگ اپنی جارح مزاج بلے بازی کی کافی مشہور ہیں جس کا حالیہ مظاہرہ انہوں نے انگلینڈ میں جاری ویٹالٹی بلاسٹ میں کیا۔انہوں نے ایک اوور میں یکے بعد دیگر پانچ چھکے اور چوکا لگاکر ایک اوور میں 34 رنز بنا ڈالے جس کے ساتھ ہی انہوں نے اس میچ میں 51 گیندوں پر برق رفتار 119 رنز کی اننگ بھی کھیلی،ویٹالیٹی بلاسٹ ٹی ٹوئنٹی میں برمنگھم بیئرز کا مقابلہ نارتھمپٹن شائر سے ہوا جس میں ا?ئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے برمنگھم بیئرزکے کھلاڑی پال اسٹرلنگ نے میچ کے تیرہویں اوور میں اپنے مخالف بولر جیمز سیلز کو 34 رنز جڑ دیے۔انہوں نے اوور کا ا?غاز چھکے سے کیا اور یکے بعد دیگرے مسلسل پانچ چھکے لگائے جبکہ ا?خری گیند پر وہ چھکا لگانے میں ناکام رہے جو وکٹ کیپر سے ہوتی ہوئی سیدھی باؤنڈری لائن کے باہر ہوگئی۔واضح رہے کہ اس میچ میں برمنگھم بیئرز نے 16 اوورز میں نارتھمپٹن شائر کو 3 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز کا ہدف دیا تھا جس میں وہ ناکام رہے جبکہ میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی پال اسٹرلنگ کے نام رہا۔
ویٹالیٹی بلاسٹ،پال اسٹرلنگ کے ایک اوور میں 34 رنز نیا ریکارڈ قائم
May 30, 2022