کراچی(نیو ڈیسک )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ذرائع ابلاغ کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔بلاول ہائوس میڈیا سیل سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کے نام تہینتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے نومنتخب صدر کاظم خان اور جنرل سیکریٹری میاں عامر محمود کو مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے ایاز خان کو سینئر نائب صدر،روزنامہ نوائے وقت اسلام آباد کے ایڈیٹر سلمان مسعود نائب صدر اسلام آباد، یوسف نظامی کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل، غلام نبی چانڈیو کو فنانس سیکرٹری اور زبیر محمود کو انفارمیشن سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی جبکہ ڈاکٹر جبار خٹک کو نائب صدر سندھ اور مقصود یوسفی کو جوائنٹ سیکریٹری سندھ منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام دیا۔بلاول بھٹو زرداری نے حیدر امین کو نائب صدر پنجاب، سلمان مسعود کو نائب صدر اسلام آباد، طاہر فاروق کو نائب صدر خیبر پختونخواہ اور عارف بلوچ کو نائب صدر بلوچستان منتخب ہونے پر مبارک باد دی جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے سی پی این ای کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے نو منتخب 44 اراکین کو بھی مبارک باد دی گئی۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت کے استحکام اور آزادی صحافت کے فروغ کے باب میں سی پی این ای کا کردار قابلِ تحسین ہے، پاکستان پیپلز پارٹی ذرائع ابلاغ کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔علاوہ ازیںوزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزادی صحافت کو فروغ دیا ہے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزادی صحافت کو فروغ دیا ہے، میں سمجھتا ہوں جب تک صحافت آزاد نہیں جمہوریت مضبوط نہیں ہو سکتی۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی اور اظہار کی آزادی کیلئے سی پی این ای اپنا کردار ادا کریگی۔صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کی کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز(سی پی این ای)کے سالانہ انتخابات2022-23 میں نو منتخب عہدیداران کو مبارکبادپیش کی ہے ۔ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سی پی این ای نے پاکستان میں صحافت کے شعبے کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ اخبارات اور جرائد کے مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لئے بھرپور جدو جہد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نو منتخب عہدیداران اپنے تجربے اور صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے سی پی این ای کو مزید بہتری کی طرف گامزن کریں گے۔ شرجیل انعام میمن نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہمیشہ میڈیا کے مسائل کے حل کو اپنی ترجیحات میں رکھا ہے۔سندھ حکومت اخبارات اور جرائد کے مسائل کے حل کے لیے سی پی این ای سے تعاون جاری رکھے گی۔
پاکستان پیپلز پارٹی ذرائع ابلاغ کی ادی پر یقین رکھتی ہے: بلاول
May 30, 2022