ٹرین میں زیادتی‘ آئی جی ریلوے  کا نوٹس‘ تحقیقات شروع 


ملتان(جنرل رپورٹر)آئی جی ریلوے پولیس نے زکریا ایکسپریس میں لڑکی کے ساتھ ہونے والی مبینہ اجتماعی زیادتی کے معاملہ کا نوٹس لے لیا ہے اس سلسلہ میں ایس پی کراچی کوثر عباس کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ ایس پی کراچی نے لڑکی کو بیان ریکارڈ کروانے کے لئے طلب کرلیا ہے جبکہ ریلوے پولیس سپیشل برانچ نے بھی تحقیقات شروع کردی ہیں ادھر زکریا ایکسپریس جو کہ نجی کمپنی کے حوالے کی جا چکی ہے اس حوالے سے نجی کمپنی کے منیجر نے بتایا کہ فی الحال اس معاملے پر انکوائری جاری ہے

ای پیپر دی نیشن