رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر،بیورو ر پورٹ) پنجاب بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں رواں ہفتے نرسری تامڈل جماعتوں کا نتیجہ جاری ہورہا ہے مگر تاحال پنجاب بھر کے ایک کروڑ اڑتالیس ہزار بچے کیلئے نئے تعلیمی سیشن 2022_23 کی کتب مہیا نہیں کی جاسکیں،اس حوالے سے پنجاب ٹیچرز یونین جنوبی پنجاب کے بانی رانا شہباز صفدر، ڈویژنل صدر نذیر احمد گوندل،حافظ عمر اقبال اور ثناء شان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ اسکولز میں تو نیا تعلیمی سیشن پہلے ہی یکم اپریل سے شروع ہوچکا ہے جبکہ رواں ماہ کے آخری ہفتے نرسری تا آٹھویں کلاسز کے سالانہ نتائج بھی جاری ہوچکے ہیں مگر تاحال سکولز کو سرکاری کتب کی فراہمی نہیں ہوسکی جس کے باعث جہاں یکم جون سے شروع ہونے والی موسم سرما کی چھٹیوں میں بچوں کا تعلیمی نقصان ہونے کا خدشہ ہے وہیں جب کتب سکولز میں دستیاب نہیں ہوں گی تو نئی داخلہ مہم بھی شدید متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔
پنجاب بھر کے ایک کروڑ اڑتالیس ہزار بچے تاحال کتب سے محروم
May 30, 2022