پاکستانی قوم اور ادارے یٰسین ملک کے ساتھ کھڑے ہیں : پیپلزپارٹی 

May 30, 2022


ملتان( نمائندہ نوائے وقت)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما حبیب اللہ شاکر نے کہا ہے کہ کشمیر ی حریت رہنما یٰسین ملک کو پاکستان سے مالی معاونت کا الزام عائد کرکے بھارتی عدالت نے 25,25سال عمر قید اور 10لاکھ جرمانے کی سزا سنائی یٰسین ملک کو دی جانے والی سزا کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے پوری پاکستانی قوم اور ادارے یسین ملک اور مظلوم کشمیریوں کی آزادی کے لئے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اگر یٰسین ملک دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھے تو سات وزرائے اعظم نے ان سے ملاقاتیں کیوں کیں پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کشمیری عوام کی آزادی کی بھرپور حمایت کی اور آج بھی پیپلز پار ٹی کی قیادت اور تمام کارکنان کشمیری عوام کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں دیگر رہنمائوں اسد ملک، منظور قادری ، سلیم شہزاد، صدیق تھہیم، شبیر ، ندیم انصاری، مہروز شاکر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ حبیب اللہ شاکر نے مزید کہا کہ سابق وزرائے اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے بھی ہمیشہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی نہ صرف حمایت کی بلکہ ان کے لئے 22فروری 1974کو بھٹو شہید نے اسلامی کانفرنس کا انعقاد بھی کرایا جس میں فلسطین اور کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو سلام عقیدت پیش کیا گیا۔

مزیدخبریں