آدم صحابہ مائنر اور بھونگ نہرمیں شگاف  درجنوں ایکڑ اراضی زیرآب آگئی


رحیم یارخان(کرائم رپورٹر) آدم صحابہ مائنر اور بھونگ نہرمیں شگاف، درجنوں ایکڑ اراضی زیرآب آگئی تفصیل کے مطابق پشتے کمزورہونے کے باعث بھونگ نہر اورآدم صحابہ مائنرمیں شگاف پڑگئے، جس کے نتیجہ میںدرجنوں ایکڑ اراضی زیر آب آگئی، اطلاع پر محکمہ انہار کاعملہ مشینری سمیت موقع پر پہنچ گیااورمقامی افراد کی مدد سے دونوں نہروں میں پڑنے والے شگاف گھنٹوں جدوجہدکے بعد پر کردئیے گئے۔

ای پیپر دی نیشن