الزامات ثابت‘ ڈی جی خان سرکل کے تین لائن سپرنٹنڈنٹس کو مختلف سزائیں 


ملتان (نمائندہ نوائے وقت) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)انتظامیہ نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے ڈی جی خان سرکل کے تین لائن سپرنٹنڈنٹس کو سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ چیف سٹریجیٹک پلانر میپکو انجینئر جاوید اقبال گِل نے پاکستان واپڈا ایمپلائزای اینڈ ڈی رولز1978ء کے تحت کارروائی کرتے ہوئے سٹی سب ڈویژن تونسہ کے لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈ۔I محمد یعقوب کی وہواسب ڈویژن تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں الزامات ثابت ہونے پر موجودہ سکیل میں ایک سال کے لئے ایک درجہ تنزلی کردی ہے۔ کوئٹہ روڈسب ڈویژن کے لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈ۔I محمد آصف کی سنگم سب ڈویژن تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں دو سال کے لئے دوسالانہ انکریمنٹس روک دی ہیں۔ راجن پور سب ڈویژن کے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ۔I سید افتخاراحمد کی فاضل پور سب ڈویژن تعیناتی کے دوران بننے والے تین کیسز میں فیصلہ سناتے ہوئے دو کیسز میں محکمہ کو پہنچنے والے نقصانات کے برابر ماہانہ بنیادوں پر تنخواہ /واجبات میں سے منہاکی جائے گی جبکہ تیسرے کیس میں سید افتخاراحمد کی ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹ روک دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن