راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی میٹرک سالانہ 2022 کے منسوخ شدہ پرچہ جات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی کنٹرولر امتحانات پروفیسر ناصر محمود اعوان کے مطابق شامل امتحان تمام امیدواران کو جاری کی جار ہی ہیں اور ریگولر امیدوار ان کی رولنمب سلپیں ان کے اپنے ادارے کے پورٹل پر اپلوڈ کردی جائیں گی جبکہ پرائیویٹ امیدوارا ن کی رولنمبر سلپیں ان کے داخلہ فارم پر دیے گئے پتہ جات پر ارسال کردی جائیں گی اس سلسلہ میں کسی قسم کی دشواری یا مشکل کی صور ت میں کنٹرولر امتحانات کے فون نمبرز 051-5450917- 18 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔خصوصی کمیٹی اراکین پروفیسر غلام محمد جھگڑ، پروفیسر حمید اصغر ا ور پروفیسر لیاقت عباسی نے مختلف امتحانی مراکز کے دورے کئے اور میٹرک کے امتحان سالانہ 2022 کے انتظامات کا جائزہ لیا کنٹرولر امتحانات پروفیسر ناصرمحمود اعوان نے تمام امتحانی عملے کو ہدایت کی ہے کہ وہ بورڈ کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں۔
امیدواران کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ہر صورت پیپر شروع ہونے کے وقت سے آدھا گھنٹہ پہلے اپنے امتحانی سنٹر پرپہنچیں وگرنہ پیپر شروع ہونے کے بعد انہیں کسی صورت امتحانی سنٹر میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔انہوں نے اساتذہ کرام سے گزارش کی کہ وہ اپنے مقام کو پہچانیں اور کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمی میں ہرگز حصہ نہ لیں۔ انہوں نے واضع کیا کہ کوئی شخص بھی موبائل فون امتحانی سنٹر میں نہیں لے کر جا سکتااس کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔