راجہ محمد علی کاپہاڑی پتھر گرنے سے 6 خواتین کی شہادت پرافسوس 

May 30, 2022

کہوٹہ(نامہ نگار) نا ئب صدر پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب اور سابق معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب راجہ محمد علی نے یونین کونسل نڑھ دیگل کے مقام پر پہاڑی پتھر گرنے سے 6 خواتین کی شہادت پر انکے گھروں میں جا کر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی تفیصل کے مطابق نڑھ دیگل کے  رہائشی محمد اضعر ستی  کی بیٹی اور ظفراللہ ستی کی اہلیہ،مولوی محمد جاوید کی بیٹی،محمد محبوب کی بیٹی،محمد اشتیاق کی بیٹی،مرحوم خوشی محمد ستی کی بیٹی،محمد اشتیاق کی اہلیہ اور مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے جنرل سیکڑیری ماسٹر صابر عباسی کی بھابھی اور مخدم عباسی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر مرحومین  کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی بعد ازاں راجہ محمد علی نے جائے حادثہ کا بھی دورہ کیس اس موقع مسلم لیگ ن یوسی نڑھ کے صدر مشتاق احمد کیانی،ماسٹر ارشاد ستی،حاجی ملک منیر اعوان،رفاقت حسین جنجوعہ،حامد لطیف ستی،عاصی جنجوعہ سمیت دیگر مسلم لیگی عہدیداران و کارکنان بھی ہمراہ تھے۔

مزیدخبریں