دولتالہ سکھو(نامہ نگار)محمود صفدر کیانی کے کاروباری مرکز کا افتتاح کر دیا گیا ا س سلسلہ میںعظیم الشان اور پروقار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے سجادہ نشین آستانہ عالیہ للیال شریف پیر سید منصور الحق شاہ گیلانی نے کہا کہ کاروبارسنت انبیاء ہے نیک نیتی سے کاروبار کرنے والا کامیاب ہوتا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی و امیدوار ایم پی اے پی پی 9 قاضی عبدالوقار کاظمی نے کہا کہ کاروباری مراکز ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں بزنس پروموٹ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہو گی ایک کاروبار سے کئی لوگوں کا روزگار وابستہ ہوجاتا ہے تقریب میں سجادہ نشین آستانہ عالیہ للیال شریف پیر سید منصور الحق شاہ گیلانی، سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی و امیدوار ایم پی اے پی پی 9 قاضی عبدالوقار کاظمی، متحرک و جانثار لیگی رہنما حاجی محمد یاسین خواجہ، معروف شخصیت راجہ سجاد کیانی،ملک شہزاد آف کھبل، فاروق قریشی، چوہدری ارشد، چوہدری ندیم کمبوہ، راجہ عاصم کیانی، سینیر صحافی محمد ریاض چشتی، عادل کیانی، چوہدری شیراز صابر،یاسر کاظمی ،ملک منیر احمد کھوکھر، غضنفر چوہان، اعظم چوہان، فاروق کیانی ، عمر فاروق کیانی، لالہ حامد کیانی، ثاقب کیانی، عباد احمد،بدر منیر کیانی، وسیم عباس کیانی، قدوس کیانی، ادریس کیانی، معروف کاروباری شخصیت شبیر کنور سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر عظیم ثناء خواں رسول نعمان کیانی آف اسلام آباد نے نعت پیش کر کے سماں باندھ دیا۔ اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔