اسلام آباد (نا مہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیا القیوم نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آنے والی نسلوں کو تاریخ سے جوڑنے اور ان کی نظریاتی، علمی اور فکری پرورش کے لئے کثیر شعبہ جاتی موضوعات پر لوگوں کی زبانی تاریخ کے انٹرویوز کی "اورل ہسٹری آرکائیوزبنا رہی ہے جو سکالرز کے لئے تحقیق کاخزانہ ہوگا، اس مقصد کے لئے یونیورسٹی نے "تاریخ سے مکالمہ"کے نام سے ایک چئیر قائم کی ہے۔ گزشتہ روز مذکورہ چئیر کے بورڈ آف مینجمنٹ کا پہلا اجلاس پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ اعوان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے سینئر ایڈوائزر محمد رفیق طاہر، اقبال چئیر کے سربراہ، پروفیسر فتح محمد ملک، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر حسن رضا، سابق ڈی جی آر ایس، انعام اللہ شیخ اور شعبہ تاریخ کے ڈاکٹر عبدالباسط مجاہد بھی شریک تھے۔آکسفورڈ یونیورسٹی، یو کے سے پروفیسر ڈاکٹر افتخار حید ملک، پنجاب یونیورسٹی لاہور سے پروفیسر زاہد منیرعامر اور بیکن ہاس نیشنل یونیورسٹی لاہور سے پروفیسر ڈاکٹر طاہر کامرن نے آن لائن شرکت کی۔استنبول ترکی کے پروفیسر حلیل ٹوکاربھی چئیر کے بورڈ آف مینجمنٹ کے ممبر ہیں جو مصروفیت کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکے۔اجلاس نے انٹرویوز کے لئے موضوعات کی نشاندہی، شاہراہ ریشم پر بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد، یونیورسٹی کے کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور کیمپسز میں زبانی تاریخ اور متعلقہ موضوعات پر قومی سیمینار)ہائبرڈ(کے انعقاد، پہلے مرحلے میں جڑواں شہروں اور بعد میں ملک بھر سے تاریخ کے اساتذہ کے لئے زبانی تاریخ پر ورکشاپ کے انعقاد،چھ اسکالرز کی تقرری کے لئے تحقیق کے موضوعات کی نشاندہی پر بات کی۔اجلاس میں اورل ہسٹری کے تھیم پر بھی بات کی گئی،،چئیر کے لئے طویل مدتی اور مختصر مدت کے اہداف مقرر کئے گئے، اساتذہ کی تربیت پر بات کی گئی تاکہ وہ زبانی تاریخ کے مراحل پر بات کرسکے۔
اورل ہسٹری آرکائیو ز سکالرز کے لئے تحقیق کا خزانہ ہوگا،وائس چانسلر
May 30, 2022