کراچی (سٹی نیوز) میرجماعت اسلامی سندھ وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہاہے کہ جماعت اسلامی کی مخلص ودیانتدار قیادت ہی شہرکراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہراورعوام کو اپنے بنیادی حق فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سابق میئر عبدالستارافغانی اورنعمت اللہ خان کا کام وکردارپوری قوم کے سامنے ہے۔عوا م اتوارکو جماعت اسلامی کے تحت کراچی کارواں میں بھرپور شرکت کرکے © ©"حق دوکراچی کو "کی جدوجہدکوآگے برحانے میں اپنا کردار اداکریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاروان کراچی کے سلسلے میںجماعت اسلامی ضلع گلبرگ کے تحت یوسف پلازہ شاہراہ پاکستان پرقائم استقبالی کیمپ کے دورے کے موقع پرکیا۔انہوں نے مزید کہاکہ اس وقت صوبائی دارالخلافہ شہرکراچی لاوارث اورکچراکنڈی میں تبدیل ہوچکا ہے جبکہ عوام پانی بجلی جیسی بنیادی سہولیات سے محروم بھی محروم ہے اس کی بنیادی وجہ حکمرانوں کی ناانصافیاں اوراہل ومخلص قیادت کا فقدان ہے۔جماعت اسلامی کوعوام نے موقع دیا توان شائ اللہ دیانت وامانت کے ساتھ بلاتفریق عوام کی خدمت اورکراچی کی روشنیاں بحال کردیں گے.اس موقع پر ناظم علاقہ اعظم محی الدین سمیت مقامی ذمہ داران بھی موجود تھے۔#
محمد حسین محنتی
کراچی کارواں: محمد حسین محنتی کایوسف پلازہ فیڈربی ایریاکیمپ کادورہ
May 30, 2022