کراچی ( سٹی نیوز ) گلستان جوہراسکیم 33 کراچی کے علاقے دوست محمدخاصخیلی گوٹھ میں قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے گستاخی قرآن کے مرتکب رحمان ڈنومہیسر اور اس کے ملازم حسن علی شیخ کی فی الفورگرفتاری کا مطالبہ کیااور الٹی میٹم دیاہے کہ چوبیس گھنٹوں کے اندر گستاخ رحمان ڈنومہیسر اور حسن علی شیخ کوگرفتارکرکے قرارواقعی سزادلوائی جائے بصورت دیگر ملک بھر میں احتجاج کی کال دی جائے گی۔ احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سنی پارٹی پاکستان کراچی کے صدر علامہ مجیب الرحمان شامی قادری نے کہاکہ ہم پرامن احتجاج کرکے اعلیٰ اداروں کی توجہ قرآن پاک کی بے حرمتی وگستاخی کی جانب مبذول کرانا چاہتے ہیںتاکہ وہ گستاخان قرآن پاک کو کیفرکردارتک پہنچائیں لیکن اس کو ہماری کمزوری ہرگز نہ سمجھاجائے ، ہم نہیں چاہتے کہ قانون کی خلاف ورزی کی جائے لیکن صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیاتو اسلامیان پاکستان کو روکنے والاکوئی نہیں ہوگااور لوگ سیاسی جماعتوں کے دھرنوں اور مارچوں کو بھول جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ قرآن مجید کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی لہٰذاحکام بالافوری نوٹس لیں اور مذکورہ گستاخان کو گرفتارکرکے سخت ترین سزادلوائیں۔مظاہرین نے بتایاکہ رحمان ڈنومہیسربدنام زمانہ قبضہ مافیاہے جو اپنے آلہء کاروں کے ہمراہ لوگوں کے گھروں میں گھس جاتاہے اور گھروالوں کو بے دخل کرکے ان کے مکانوں اور پلاٹوں پر قبضے کرلیتاہے۔گزشتہ روز یہ اوراس کا ملازم حسن علی شیخ گوٹھ دوست محمدخاصخیلی میں ایک غریب کے گھرمیں گھس گئے اور گھر کا سامان توڑنااور پھینکناشروع کردیاجس پر گھر میں رہائشی خاتون نے قرآن پاک سرپراٹھالیااور ان کو متنبہ کیاکہ میرے سرپرقرآن پاک ہے تمہیں اس کا واسطہ میرے گھرسے نکل جائو، لیکن ان بدبختوں نے قرآن کا کوئی لحاظ نہیں کیااور خاتون کے ساتھ ہاتھاپائی شروع کردی جس کے باعث قرآن پاک زمین بوس ہوگیا ۔مظاہرین کا کہناتھاکہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے جس نے اس کے کلام کی بے حرمتی کی اور اس کے تقدس کو پامال کیاہے وہ دنیااور آخرت میں ذلیل ورسواہوگا۔
علامہ مجیب الرحمان شامی