کوئٹہ (این این آئی) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان چیفآف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری مشینری، قوم پرستی اور مذہب پرستی کے نام پر پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کو ہرانے کی پھرپور کوشش کی گئی لیکن جیالے ثابت قدم رہے اب تک غیر حتمی نتائج سے پیپلز پارٹی کی جیت واضح ہوچکی ہے۔ کامیاب ہونیوالے تمام امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کیلئے اقدامات کئے ہیں جس کی واضح مثال ملک میں اٹھارویں ترمیم ہے اختیار کی نچلی سطح پر منتقلی سے ہی پسماندہ علاقوں میں ترقی کے سفر کا آغاز ہوگا ۔
ہرانے کی پوری کوشش ہوئی،جیالے ثابت قدم رہے : نواب ثناء ا للہ زہری
May 30, 2022