شریف  خلجی کا پی بی 25کے   وارڈزمیں ووٹر لسٹوں میں  ردوبدل کر نے پراظہار تشویش


کوئٹہ (بیورورپورٹ) پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی ایگزیکٹوکمیٹی ممبر حاجی شریف خان خلجی نے حلقہ پی بی 25کے مختلف وارڈزمیں ووٹر لسٹوں میں ردوبدل کرنے پراظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ اگر ووٹرلسٹوں کوسابقہ ووٹرلسٹ کے مطابق بحال نہیں کیا گیا تو اس کے خلاف بھر پور احتجاج کرینگے اور عدالت سے بھی رجوع کرینگے کیونکہ ہمیں خدشہ ہے کہ ووٹرلسٹوں کے ردوبدل کرنے سے کسی مخصوص جماعت کو نوازنے کی سازش ہے جس کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کیا جائیگا اور اس ضمن الیکشن کمیشن کو تحریری طور پر بھی آگاہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواں کلی اور اس کے اطراف کے بیشتر علاقے کے لوگوں کا ووٹ جو پہلے اپنے اصل مقام پر تھا اس کے تبدیل کرکے کلی عمر سمیت دیگر علاقوں کی طرف شفٹ کردیا گیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن کے قانون کے مطابق جب تک ووٹر اپنا ووٹ خود تبدیل کرنے کی تحریری طور درخواست نہیں کرتا تب تک الیکشن کمیشن اس کا ووٹ کسی دوسرے علاقے تبدیل نہیں کرسکتا ۔


جبکہ ہمارے حلقہ پی بی 25کے بیشتر وارڈز اور یونین کونسل کے لوگوں کا پتہ تبدیل کرکے الیکشن کمیشن نے بظاہر جانبداری کا مظاہرہ کیا ۔بہت جلد صوبائی الیکشن کمشنر اور دیگر اعلی حکام سے علاقائی متعبرین کے ہمراہ ملاقات کرکے تحریری طور پر اپنی شکایات درج کراونگا اور اگر اس پر عمل نہیں کیا گیا تو الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے بھر پور احتجاج کیا جائے گا اور اس کے علاوہ بلوچستان ہائی کورٹ میں بھی اس کے خلاف کیس دائرکرینگے اور جب تک علاقے کے مسائل حل نہیں ہونگے تب تک احتجاج جاری رہے گا۔  

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...