ملتان( نیوز رپورٹر ) ناظم اسلامی جمعیت طلباء ملتان زکریا یونیورسٹی حارث بلوچ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں اتنی بڑی کمی سمجھ سے بالاتر ہے۔ ملک بھر کی سرکاری جامعات وسائل کی کمی کی وجہ سے پہلے ہی بہت سے مسائل سے دوچار ہیں لیکن ایسی صورتحال کے باوجود وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ کی کٹوتی کی تجویز انتہائی تشویشناک ہے جامعات کی فیسوں میں کئی گنا اضافہ ہو گا ۔
بلکہ ہزاروں طلبہ تعلیم کے میدان سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے نکل جائیں گے۔ حکومت کو اپنی اس تعلیم دشمن پالیسی پر غور و فکر کرنا چاہئے۔ اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ زکریا مذمت اور مطالبہ کرتی ہے کہ بجٹ میں GDP کا 4 فیصد حصہ تعلیم کے لئے مخصوص کیا جائے۔