رنگ پور (نمائندہ خصوصی) رنگ پور کے علاقہ جوآنہ بنگلہ کے رہائشی عبدالغنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ میں ایک ٹانگ سے معذور ہوں حسن موبائل شاپ کے سامنے جوتوں کی ریڑھی لگائی ہوئی ہے بااثر افراد شیخ احمد ودیگر نے آ کر میری ریڑھی کی رسیوں کو کاٹ دیا اور سارا مال بکھیر دیا میں نے صدر انجمن تاجران کو سارا واقعہ بتایا تو اس نے بااثر شیخ احمد کو کال کی اور کہا کہ میں اس کا ازالہ نہیں کروں گا حکام کارروائی کریں۔