وہاڑی (کرائم رپورٹر ) متاثرہ ماں کا کہنا تھا کہ میرے احاطے پر پنجاب پولیس تھانہ سٹی کا اہلکار رانا اقبال قبضہ کرنا چاہتا تھا مداخلت پر میرے بیٹے عدنان کو اینٹوں کی چوری پر گرفتار کر لیا۔ تھانہ سٹی گئی تو اے ایس آئی رمضان نے بیس ہزار روپے کی ڈیمانڈ کی جو میں نے اہل محلہ سے ادھار لے کر دے دئے۔ بیٹے کو چھوڑنے کے بجائے جیل بھیج دیا۔ حکام انصاف فراہم کریں۔