ملتان (نمائندہ نوائے وقت)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گھٹنے سے مزدوروں اور سرکاری ملازمین کی تنخواہیں شدید متاثر ہوئی ہیں۔ ملازمین اور مزدور کی بنیادی تنخواہ کم سے کم 50 ہزار روپے کی جائے۔ یہ مطالبہ عوامی احتساب سیل و نیشنل لیبر الائنس کے مرکزی چیئرمین غازی احمد حسن کھوکھر نے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب ، سندھ ، کے پی کے اور بلوچستان سے کیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے یکم اپریل سے 15 فیصد تنخواہیں بڑھانے کا جو اعلان کیا تھا موجودہ حکومت نے اس پر عمل ہونے دیا۔