طبقاتی سیاست کے خاتمہ تک ملک پر جاگیردار وڈیرے مسلط رہیں گے : رؤف ساسولی 

ملتان (نمائندہ نوائے وقت)جمہوری وطن پارٹی کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل و سینئر بلوچ رہنما رؤف ساسولی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی پٹرولیم مصنوعات، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی عوام دشمن پالیسیاں اپنی جگہ لیکن انہوں نے کبھی بھی وزیر، مشیر کے اخراجات میں کمی کی بات نہیں کی جب تک چاروں صوبوں کا مڈل کلاس طبقہ متحد ہوکر طبقاتی سیاست ختم نہیں کریں گے بے رحم جاگیردار، وڈیرے، سرمایہ دار اور ساہوکاران پر مسلط رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن