سالڈ ویسٹ کولیکشن پوائنٹ پر بجری ریت ڈال کر بااثر دکانداروں کا قبضہ

میلسی (تحصیل رپورٹر) وہاڑی روڈ میلسی پر سابقہ بلدیہ اور موجودہ یونٹ ضلع کونسل نے کافی عرصہ سے شہر کے قدیمی قبرستان بابا نتھے شاہ  کے قریب موجود مین روڈ پر واقع اپنی قیمتی چار مرلہ سے زائد اراضی پر کوڑے کا کولیکشن پوائنٹ بنارکھا جہاں بااثر ٹھیکیدار چوہدری محمد حنیف کے بیٹوں نے کوڑا کرکٹ پر مٹی ڈال کر نصف سے زائد پوائنٹ پر بجری اور ریت ڈال کر قبضہ کر لیا باقی جگہ پر میلسی یونٹ کوڑا کرکٹ جمع کرتا ہے جس کا زیادہ حصہ نتھے شاہ قبرستان کی دیوار ٹوٹی ہونے کی وجہ سے قبروں پر چلا جاتا ہے جس سے قبروں کی بے حرمتی ہو رہی ہے قبرستان میں  جانے والے افراد شدید بدبو اور تعفن کی وجہ سے وہاں دعا کیلئے نہیں ٹھہر سکتے جبکہ اس جگہ پر لاکھوں روپے کی مالیت سے سائے دار شیڈ بنایا گیا تھا جو اب وہاں سے غائب کردیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...