عمران کوطعنہ دینے والے خود آئی ایم ایف کے سامنے جھک گئے: ابوالخیر زبیر

May 30, 2022

رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی) دوماہ پہلے آئی ایم ایف کے حوالے سے عمران خان کوطعنہ دیتے رہے آج وہی لوگ آئی ایم ایف کے سامنے جھکنے اورجھولی پھیلانے پرمجبورہوگئے ہیں۔ ۔ ان خیالات کااظہارجے یوپی نورانی کے مرکزی صدروملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ ڈاکٹرابوالخیر محمدزبیر الوری الازہری نے سربراہ تنظیم آئمہ مساجد اہلسنت پاکستان وممبر مرکزی شوریٰ وعاملہ جے یوپی نورانی ممبر سپریم کونسل نیشنل مشائخ کونسل پاکستان مفتی حبیب اللہ قادری رضوی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرمولانانیازاحمد نقشبندی بھی موجود تھے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان واحد اسلامی ایٹمی طاقت بننے والاملک ہے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال انتہائی خطرناک ہوچکی ہے اب تو پاکستانی 22کروڑعوام یہ سوال بھی اٹھاتے ہیں کہ امریکی مداخلت اورجس کو سازش کا نام بھی دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں امریکی غلاموں کو ملک و قوم پرمسلط ہو نے کاموقع ملا ہے کہیںایٹمی طاقت کورول بیک نہ کردیں اس موقع پراتحاداہلسنت کے لیے کی جانے والی کوششوں اورآئندہ انتخابات میں دیگرسیاسی جماعتوں کے درمیان ہونے والے معاملات پرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیاخصوصاً جمیعت علماء پاکستان نورانی کی جنوبی پنجاب میں تنظیمی صورت حال کاجائزہ لیاگیا اورمزید فعال بنانے پراتفاق کیاگیا۔
ڈاکٹرابوالخیر محمدزبیر

مزیدخبریں