لودھراں (خبر نگار)نویں جماعت کے طلباء امتحانی سنٹرز میں چوبیس صفحات کی جوابی شیٹ نہ ملنے پر شدید پریشان امتحانات سنٹرز میں پانی اور بجلی کی عدم دستیابی سے ہیٹ اسٹروک ہونے کا خدشہہے پیپرز ہفتہ کے روز سے شروع ہیں ضلع لودھراں میں تقریباً تیس سے زائد امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیںایک طالب علم کے بھائی محمد کامران نے بتایا کہ پیپرز کے دوران طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا ہے بورڈ کی جانب سے طلباء و جوابی کاپی فراہم کی گئی ھے اس کے صفحات کی تعداد مختلف ہے کسی میں دس کسی میں آٹھ اور کسی میں چھ ہے اور کچھہ میں وہ پھٹے ہوئے ہیں امتحانی مراکز کا عملہ اضافی شیٹ طلباء کو فراہم نہیں کر رہا اور نہ ہی انہیں متبادل کاپی تبدیل کرکے دی جارہی ہے طلباء نے مطالبہ کیا ہے کہ چیرمین بورڈ سے چوبیس صفحات پر مشتمل مکمل جوابی شیٹ کے لیے فوری احکامات جاری کریں اس کے ساتھ ساتھ امتحانی سینٹروں پر پینے کے لیے ٹھنڈا صاف پانی بھی دستیاب نہیں ھے اور بجلی بھی معطل ھے کمروں میں اندھیرے اور گرمی کی وجہ سے ہمیں پریشانی کا سامنا ہے کمرے کی کھڑکیاں کھولنے کی بھی اجازت نہیں ھے شدید گرمی کی وجہ سے بار بار پسینہ آتا ہے جس سے جوابی شیٹ بھی خراب ہوتی ہے، چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان ڈویژن حافظ محمد قاسم نے بتایا کہ امتحانی سنٹروں پر ہدایت کی ہوئی ہے کہ طلبائ کو چوبیس صفحات پر مشتمل جوابی کاپی چیک کرکے دی جائے، تمام سنٹروں پر ہدایت کی ہے کہ وہاں پر ٹھنڈے صاف پانی اور صاف ستھرے ہوا دار کمروں میں طلباء کو فراہم کیے جائیں سنٹر پر جنریٹر کی فراہمی ہو بجلی کی عدم دستیابی پر اس کا استعمال کریں ۔