چین میں زچہ و بچہ اموات کی شرح تاریخ کی کم ترین سطح پر آ گئی

May 30, 2022 | 14:41

ویب ڈیسک

بیجنگ (شِنہوا)چین میں پیدائش کے دوران خواتین اور نوزائیدہ بچوں دونوں میں اموات کی شرح تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔قومی صحت کمیشن میں محکمہ زچہ بچہ صحت کی سربراہ سونگ لی نے بتایا کہ 2021 میں زچگی کے دوران اموات کی شرح 1 لاکھ میں 16.1تھی۔اسی عرصے میں نوزائیدہ اور 5 برس سے کم عمر بچوں میں شرح اموات میں ریکارڈ کمی ہوئی جو بالترتیب 5 فی ہزار اور 7.1 فی ہزار تک کم ہوگئی۔سونگ نے کہا کہ 10 برس قبل کی نسبت زچگی کے دوران اموات، نوزائیدہ اور 5 برس سے کم عمر بچوں میں شرح اموات بالترتیب 38 فیصد، 58 فیصد اور 54 فیصد کمی ہوئی۔سونگ نے کہا کہ خواتین و بچوں کی صحت کی دیکھ بھال کا طریقہ کار بنانے، متعلقہ صحت خدمات کی بہتری اور ان خدمات کی مساوی رسائی کو یقینی بنانے کے لئے ملک نے قابل قدر کامیابی حاصل کی ہے۔ملک بھر میں زچہ و بچہ کی صحت کی دیکھ بھال کے 3 ہزار 32 ادارے ، 793 زچگی اسپتال اور 151 بچوں کے اسپتال ہیں۔ملک میں ماہر امراض نسواں اور ماہر اطفال کی تعداد بالترتیب 3 لاکھ 73 ہزار اور 2 لاکھ 6 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔سونگ نے کہا کہ چین میں طبی نظام کی بہتری کے ساتھ اب لوگوں کو زچہ وبچہ صحت خدمات تک زیادہ مساوی رسائی حاصل ہے۔ حالیہ برسوں میں اسپتالوں میں زچگی کا تناسب 99 فیصد سے زائد رہا ہے۔

مزیدخبریں